the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ نے ترکی  اور جماعت کے ترکی میں مقیم سیاسی شعبے کے رکن صالح العاروری کے خلاف شمالی اوقیا نوس کی تنظیم نیٹو میں شکایت کو مسترد ک ردیا ہے۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل ترکی کو بدنام کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے ترک حکومت اور ترکی میں موجود حماس کے رہ نما صالح العاروری کے خلاف نیٹو میں جو شکایت کی گئی ہےوہ باطل اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے اس طرح کے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں حماس کے عسکری ونگ



القسام بریگیڈ کی ذمہ داری ہیں القسام ہی عسکری امور کی نگرانی کر رہا ہے۔ اس کا حماس رہ نما صالح العاروری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ العاروری حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے نیٹو میں یہ شکایت کی ہے کہ جمہوریہ ترکی نے حماس کے ایک سینیر رہ نما صالح العاروری کو پناہ دے رکھی ہے جو وہاں بیٹھ کراسرائیل میں حملوں کی سازشیں کر رہے ہیں۔ نیٹو ترکی پرحماس رہ نما کو بے دخل کرنے کے لیے دبائو ڈالے۔

صہیونی حکومت کی اس شکایت کے رد عمل میں حماس نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل ترکی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہا ہے۔ نیٹو میں شکایت کرنے کا مقصد حماس کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی سازش ہے لیکن ترک حکومت صہیونی ریاست کے مطالبے پر عالمی برادری کے دبائو میں نہیں آئے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.